Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے 17 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے 17 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔سیشن کورٹ نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے 17 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے عدالت میں کوئی پیش نہ ہوا۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔اس سے قبل 19 جولائی 2025 کو بھی سیشن کورٹ نے علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ اور ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی تھی۔عدالت نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *