Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ٹی آئی ارکان کے قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی استعفے شروع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ٹی آئی ارکان کے قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی استعفے شروع

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت کے بعد پارٹی ارکان کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی استعفے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ سینیٹر علی ظفر، سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر دوست محمد، سینیٹر ذیشان خانزادہ، سینیٹر مرزا محمد آفریدی، سینیٹر محسن عزیز نے اپنی متعلقہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دے دیئے ہیں۔سینیٹر علی ظفر اطلاعات نشریات کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہو گئے۔ سینیٹر اعظم سواتی نے پانچ قائمہ کمیٹیوں کے لیے استعفیٰ پارلیمانی لیڈر علی ظفر کو بھیج دیا جو چیئرمین سینیٹ کو ارسال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد کی ہدایت پر استعفیٰ دیا، موجودہ پارلیمانی نظام کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، قانون اور آئین کی حکمرانی کے لیے قائمہ کمیٹیاں بے سود ہو چکی ہیں۔سینیٹر ذیشان خانزادہ کی جانب چیئرمین سینیٹ کو ارسال کیے گئے استعفے کے متن کے مطابق احتجاج کے طور پر متعلقہ 5 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے، یہ استعفیٰ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر دیا۔سینیٹر ذیشان خانزادہ نے بطور چیئرمین کمیٹی اوورسیز پاکستانی، ممبر سینیٹ کی خارجہ، فنانس اینڈ ریونیو، کامرس اور نجکاری کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا۔پی ٹی آئی کے سینیٹر دوست محمد نے بھی حکومتی یقین دہانیاں، انسانی حقوق، فوڈ سیکیورٹی، غربت مٹاؤ اور ریلوے کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے۔تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے کامرس، صنعت و پیداوار، تعلیم، توانائی اور بین الصوبائی رابطہ کمیٹی سے استعفیٰ دیا۔سینیٹر مرزا آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہورہا ہوں۔اس سے قبل سینیٹر محسن عزیز نے بھی تمام قائمہ کمیٹیوں سے استعفی دیا تھا۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر سمیت پی ٹی آئی کے 51 اراکینِ قومی اسمبلی پہلے ہی اپنا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو بھجواچکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تاحال ان استعفوں پر کوئی کارروائی نہیں کی جب کہ حکومت کی جانب سے سپیکر کو سنی اتحاد کونسل کے اراکین کے استعفے منظور نہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *