Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کا ڈیفنس اینڈ سکیورٹی ایکوپمنٹ نمائش میں پاکستان پویلین کا دورہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کا ڈیفنس اینڈ سکیورٹی ایکوپمنٹ نمائش میں پاکستان پویلین کا دورہ

لندن: برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے لندن میں جاری ڈیفنس اینڈ سکیورٹی ایکوپمنٹ انٹرنیشنل (DSEI-2025) نمائش میں قائم پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور پاکستان کی دفاعی صنعتوں کی نمائندگی کرنے والے حکام سے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ سٹاف اور ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن بھی موجود تھے۔ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان نے اپنی دفاعی ٹیکنالوجی اور عسکری صلاحیتیں مقامی طور پر تیار کی ہیں، جس کا عملی مظاہرہ دنیا نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران دیکھا، ہمیں اپنی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ معیار پر فخر ہے۔لیفٹیننٹ جنرل تبسم حبیب، ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ سٹاف، ڈیفنس اینڈ سکیورٹی ایکوپمنٹ انٹرنیشنل میں پاکستان کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔
دفاعی نمائش ڈیفنس اینڈ سکیورٹی ایکوپمنٹ انٹرنیشنل (DSEI-2025) میں 90 سے زائد ممالک، 3300 عالمی شخصیات اور وفود، 460 سے زیادہ اعلیٰ فوجی افسران، 1600 سے زائد نمائش کنندگان اور تقریباً 45 ہزار شرکاء ایک ہی چھت کے نیچے جمع ہوئے ہیں۔ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا، پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن بھی اس نمائش میں اپنے دفاعی آلات کی نمائش کر رہے ہیں۔عالمی دفاعی نمائش میں کئی غیر ملکی کمپنیوں نے پاکستان میں تیار کردہ دفاعی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز خریدنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *