Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق، 4500 دیہات متاثر ہوئے: پی ڈی ایم اے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق، 4500 دیہات متاثر ہوئے: پی ڈی ایم اے

لاہور: پی ڈی ایم اے پنجاب نے سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔ریلیف کمشنر کے مطابق حالیہ سیلاب میں مختلف حادثات میں 97 شہری جاں بحق ہوئے جبکہ دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث 4500 سے زائد دیہات متاثر ہوئے۔ریلیف کمشنر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ دریائے چناب میں سیلاب کے باعث مجموعی طورپر 2 ہزار 334 دیہات متاثر ہوئے، دریائے ستلج میں سیلاب کے باعث 672 دیہات متاثر ہوئے جب کہ دریائے راوی میں سیلاب کے باعث ایک ہزار 482 موضع جات متاثر ہوئے۔ریلیف کمشنر کی رپورٹ کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث مجموعی طور پر 44 لاکھ 98 ہزار لوگ متاثرہوئے، سیلاب میں پھنسے 24 لاکھ 51 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 396 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے، 19 لاکھ ایک ہزارمویشیوں کوبھی محفوظ مقامات پرمنتقل کیاگیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *