Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈپٹی کمشنر ، اے سی کاپنجاب کالج نوشہرہ ورکاں کیمپس کا دورہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈپٹی کمشنر ، اے سی کاپنجاب کالج نوشہرہ ورکاں کیمپس کا دورہ

نوشہرہ ورکاں:ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ کے ہمراہ اچانک پنجاب کالج نوشہرہ ورکاں کیمپس کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر چودھری عظمت علی ملہی اور پرنسپل علی وسیم طور نے مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں ادارے کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرایا۔ ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز، سائنس و کمپیوٹر لیبارٹریز، کانفرنس ہال، گراؤنڈز اور دیگر تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا انہوں نے کالج کی لائبریری کی خصوصی تعریف کی جہاں مطالعہ کیلئے پر سکون ماحول اور کتب کا وافر ذخیرہ موجود تھا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا اعلیٰ معیار کے ایسے ادارے کسی بھی علاقے کی ترقی اور نوجوان نسل کے روشن مستقبل کی ضمانت ہوتے ہیں یہاں کے طلبہ کو بہترین تعلیمی ماحول میسر ہے جو انکی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *