Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دہشتگردی واقعات میں افغان باشندے شامل، ملک سے جلد انخلا ناگزیر : وزیراعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

دہشتگردی واقعات میں افغان باشندے شامل، ملک سے جلد انخلا ناگزیر : وزیراعظم

بنوں: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں افغان باشندے شامل ہیں، ملک سے جلد انخلا ناگزیر ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نے بنوں کا دورہ کیا اور دہشت گردی سے متعلق اہم اور اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل جنوبی وزیرستان آپریشن میں 12 بہادر شہداء کی نماز جنازہ میں بھی شرکت ہوئے۔اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا بھرپور جواب جاری رہے گا اور اِس میں کسی قسم کا کوئی ابہام برداشت نہیں کیا جائے گا، ملک میں دہشت گردی کرنے والے دہشت گردوں کے سرغنہ اور سہولت کار افغانستان میں ہیں اور ان کی پُشت پناہی ہندوستان کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کو واضح کر دیا گیا ہے کہ خارجیوں اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کر لیں، دہشت گردی کے واقعات میں افغان باشندے شامل ہیں جو افغانستان سے پار آ کر پاکستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں، غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کا جلد انخلا انتہائی اہم ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے معاملے پر سیاست اور گمراہ کن بیانیے کو مکمل طور پر رَد کرتی ہے، جو بھی خارجیوں اور ہندوستان کی دہشت گرد پراکسیوں کی سہولت کاری اور معاملہ فہمی کی بات کرتا ہے وہ انہی کا اعلیٰ کار ہے اور اُسے بھی اُسی زبان میں جواب دیا جائے گا جس کا وہ حق دار ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *