Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عبدالعلیم خان کا جلال پور پیروالا کا دورہ، سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عبدالعلیم خان کا جلال پور پیروالا کا دورہ، سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان جمعتہ المبارک کے روز ملتان پہنچے جہا ں انہوں نے جلال پور پیر والا میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اوراْچ شریف روڈ پر این ایچ اے کی شاہراہ پر ڈالے گئے عارضی شگاف کا جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی حفاظت کے لئے این ایچ اے نے بر وقت فیصلہ کیا،شہریوں کا جان و مال زیادہ قیمتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہے ،یہ سیلابی صورتحال غیر متوقع تھی جس کے لئے تمام ادارے آن بورڈ ہیں۔ وفاقی وزیر نے موٹروے M-5پر جلال پور پیر والا ریسٹ ایریا اور دیگر مقامات کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے وہاں کے واش رومز میں صفائی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور فوری طور پر بہتری کے اقدامات کی ہدایت کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *