Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم کا دورہ قطر، عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم کا دورہ قطر، عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

اسلام آباد:وزیراعظم کا دورہ قطر، عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم 15 ستمبر کو دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شریک ہوں گے ، سربراہی اجلاس پاکستان کے تعاون سے بلایا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ سربراہی اجلاس قطر پر اسرائیل کے حملوں اور فلسطین میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مظالم کے تناظر میں بلایا گیا ہے، مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے پر بات ہوگی۔او آئی سی رکن ممالک کے سربراہان اور اعلی حکومتی حکام اجلاس میں شریک ہوں گے، سربراہی اجلاس سے قبل 14 ستمبر کو وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوگا۔علاوہ ازیں وزرائے خارجہ اجلاس میں سربراہی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *