Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سنگین جرائم میں 32 فیصد کمی ہوگئی،پولیس چیف کادعویٰ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سنگین جرائم میں 32 فیصد کمی ہوگئی،پولیس چیف کادعویٰ

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ اینٹی وہیکل لِفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کی کارروائی کے دوران 62 بین الاضلاعی گروہ سمیت ایک پولیس اہلکار کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
پولیس آفس میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار پولیس اہلکار کا نام ایاز ہے ، پولیس اہلکار کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے ، اے وی ایل سی کی کارروائی کے دوران 23 کاریں برآمد کی گئی ہیں۔ ملزمان سے سرکاری گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے ، ملزمان نے بلدیہ میں ورکشاپ بنائی ہوئی تھی، ملزمان گاڑیاں چوری کرکے ورک شاپ میں تبدیل کرتے تھے ، ملزمان کے قبضے سے 18 گاڑیاں برآمد ہوئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان ایک دن میں تین سے چار گاڑیاں چوری اور چھین رہے تھے ، پولیس اہلکارگاڑیاں ایک علاقے سے دوسرے علاقے منتقل کرانے میں مدد کرتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ سال 2025ء کے پہلے آٹھ ماہ میں سنگین جرائم کی وارداتوں میں 32 فیصد کمی آئی ہے ، قتل کی وارداتوں میں 30 فیصد، اسٹریٹ کرائم وارداتوں میں 16، ڈکیتی کی وارداتوں میں 20، گاڑیاں چوری کی وارداتوں میں 19 فیصد جبکہ منشیات فروشی کے 53 فیصد مقدمات کا سراغ لگا کر 70 فیصد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ اغوا برائے تاوان کے 49 فیصد مقدمات حل کر کے 55 فیصد مغوی بازیاب کروائے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *