سکھر: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے سیلاب سے متعلق مکمل تیاری کر رکھی ہے، تمام بیراجوں کو بچانا ترجیح ہے۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا بلاول بھٹو زرداری نے گڈو اور سکھر بیراج کا جائزہ لیاتھا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول نے وفاق سےکہا تھاکہ زرعی ایمرجنسی لگائیں، وزیراعظم کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے وفاقی کابینہ کےاجلاس کے بعد زرعی اور موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کی۔انہوں نے کہا کہ جلد سےجلد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین کی مدد کی جائے، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہر چند سالوں کے بعد ہمیں سیلاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وزیراعظم سے کہتاہوں اقوام متحدہ کو ریلیف کے لیے فوری اپیل کی جائے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 6 لاکھ کیوسک سے زائد ہے، اندازہ ہے کہ ساڑھے 6 سے 7 لاکھ کیوسک کا ریلا سکھر بیراج سےگزر سکتا ہے، گڈو سے سکھر تک موجود بند کی مضبوطی کے لیے کام کیا ہے، ہماری پہلی ترجیح لوگوں کی جان بچانا ہے۔
سیلاب سے نمٹنے کی تیاری مکمل، تمام بیراجوں کو بچانا ترجیح ہے: وزیراعلیٰ سندھ

Leave a Reply