لاہور:وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے سیلاب سے متاثرہ تھیم پارک سٹی کا دورہ کیا۔ وفد نے کشتیوں کے ذریعے بھی سیلابی پانی سے متاثرہ علاقے کا تفصیلی جائزہ لیا۔ترجمان کے مطابق نکاسی آب کے لیے تھیم پارک سے واٹر چینل کھول کر پانی دریائے راوی میں خارج کیا جا رہا ہے ۔ 20فٹ چوڑے اور 5فٹ گہرے شگاف کے ذریعے پانی کی نکاسی تیزی سے جاری ہے ۔ واسا لاہور کی 17ڈی واٹرنگ سیٹیں، 5پمپنگ مشینیں، 5ایکسکویٹر اور 5ڈمپرز نکاسی کے عمل میں مسلسل مصروف ہیں۔ مزید برآں 50سے زائد عملہ 24گھنٹے آپریشن کی تکمیل تک ڈیوٹی انجام دے رہا ہے ۔کمشنر لاہور اور ایم ڈی واسا نے صوبائی وزیر کو مجوزہ اقدامات اور ریلیف آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ بلال یاسین نے کہا کہ جلد از جلد نکاسی آب کے انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ متاثرہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔ترجمان کے مطابق آبادیوں سے نکاسی آب کے ومؤثر اور دیرپا حل پر عملدرآمد حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ مشکل کی اس گھڑی میں شہریوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

Leave a Reply