Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نیکا میں بغیر اشتہار آئی ٹی ڈائریکٹرز کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نیکا میں بغیر اشتہار آئی ٹی ڈائریکٹرز کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی (نیکا) میں بغیر اشتہار دیئے آئی ٹی ڈائریکٹرزکی تعیناتیوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے درخواست پر سماعت کی جس کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا۔تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے چیئرمین نیکا بورڈ، وفاقی وزیر توانائی، سیکرٹری توانائی اور ایم ڈی نیکا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔درخواست گزاروں کے وکیل رجہ عدنان اسلم کی جانب سے مؤقف اختیار کیا کہ آئی ٹی ڈائریکٹرز کی بھرتیاں بغیر کسی اشتہار کے ہوئیں، جس سے شفافیت کی مکمل خلاف ورزی ہوئی، ان تعیناتیوں میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں، لہٰذا عدالت ان بھرتیوں کو کالعدم قرار دے۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ تعینات ہونے والے دونوں ڈائریکٹرز سے تنخواہوں اور دیگر مراعات کی ریکوری کا حکم بھی جاری کرے۔درخواست گزاروں نے اپنی پٹیشن کے ساتھ دستاویزی ثبوت بھی منسلک کیے ہیں، جن میں مبینہ غیر شفاف عمل کی تفصیلات شامل ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *