Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، قطر پر اسرائیل کے بلاجواز حملوں کی مذمت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، قطر پر اسرائیل کے بلاجواز حملوں کی مذمت

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوران ملاقات دونوں رہنماؤں نے قطر پر اسرائیل کے بلا اشتعال اور بلاجواز حملوں کی شدید مذمت کی اور اسے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطینی کاز کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری بالخصوص مسلم ممالک کو فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔ترجمان کے مطابق دوران ملاقات دونوں رہنماؤں نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے انعقاد کا خیرمقدم بھی کیا۔قبل ازیں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی وزرائے خارجہ کی تیاری کے حوالے سے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک بار پھر یہاں جمع ہیں تاکہ ایک اور غیر قانونی اسرائیلی حملے پر غور کر سکیں جو ایک برادر اور خودمختار ریاست پر کیا گیا ہے۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد دوحہ میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں تجویز دی ہے کہ اسرائیل کے عزائم کی نگرانی اور توسیع پسندانہ منصوبوں کو روکنے کے لیے عرب اسلامی ٹاسک فورس قائم کی جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *