Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم شہباز شریف 17 ستمبر سے سہ ملکی دورہ کریں گے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم شہباز شریف 17 ستمبر سے سہ ملکی دورہ کریں گے

اسلام آباد: سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف 17 ستمبر سے سہ ملکی دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 17 ستمبر کو سعودی عرب جائیں گے،وزیراعظم دورہ سعودی عرب میں سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔دورہ سعودی عرب مکمل کر کے وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ جائیں گے، برطانیہ میں وزیراعظم کی برطانوی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم 21 ستمبر کو برطانیہ سے امریکہ روانہ ہوں گے، شہباز شریف امریکی شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب 26 ستمبر کو ہوگا، وزیراعظم کی 22 ستمبر کو نیویارک میں فلسطین سے متعلق سربراہ کانفرنس میں شرکت متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم 27 ستمبر کو امریکہ سے وطن واپس روانہ ہوں گے، شہباز شریف 29 ستمبر کو براستہ برطانیہ وطن واپس پہنچیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *