Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایشیاکپ : پاکستانی کرکٹ ٹیم کی آج ہونیوالی پریس کانفرنس منسوخ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایشیاکپ : پاکستانی کرکٹ ٹیم کی آج ہونیوالی پریس کانفرنس منسوخ

دبئی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی۔ٹیم ذرائع کے مطابق پاکستانی کھلاڑی نے آج شام ساڑھے 7 بجے پریس کانفرنس کرنا تھی تاہم اب اسے منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رات 9 بجے پاکستانی ٹیم کی پریکٹس شیڈول کے مطابق ہوگی، صورتحال تبدیل ہوئی تو پریکٹس بھی منسوخ ہوسکتی ہے، ایشیاکپ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایشیا کپ سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے میچ ریفری سے متعلق مطالبے کو مسترد کیے جانے سے بورڈ کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے جس کے بعد پی سی بی کی جانب سے مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے حکومت سے مشاورت کا امکان ہے۔اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ پاک بھارت میچ کے ریفری کو ہٹانے کے مطالبے پر آئی سی سی کے فیصلے پر جلد اپنا مؤقف دے گا، اگلےچند گھنٹوں میں بورڈ ایشیاکپ کے بارے میں اپنامؤقف پیش کرے گا، اگرپاکستان کامطالبہ نہ ماناگیا تو ٹیم ایشیاکپ سے دستبردار ہوجائے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *