Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنا ناگزیر :ڈی سی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنا ناگزیر :ڈی سی

فیصل آباد: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت واسا فیصل آباد کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری سکیموں پر خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد نوید، منیجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ، کنسلٹنٹ کمپنی نیسپاک کے نمائندے اور دیگر افسرشریک ہوئے ۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنا ناگزیر ہے تاکہ شہریوں کو بروقت سہولیات فراہم ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ترقیاتی پیکیج کے تحت شروع کی جانے والی سکیموں کے مثبت نتائج آئندہ مون سون سیزن میں ضرور سامنے آنے چاہئیں۔ کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ سکیموں کو فروری اور مارچ تک ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود منصوبوں کا وزٹ کرکے رفتار اور معیار کا جائزہ لیں گے اور کسی بھی کوتاہی یا رکاوٹ کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے کہا کہ شہریوں کو نکاسی و فراہمی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے منصوبوں کی بروقت تکمیل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے افسروں کو تاکید کی کہ سکیموں کی تکمیل میں غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *