رحیم یارخان: محکمہ خوراک اور انتظامیہ کی مختلف علاقوں میں ذخیر اندوزوں کیخلاف کارروائیا ں ،ذخیرہ شدہ ہزاروں بوری گندم،چینی ،چاول اور گھی ضبط کرلیا گیا،خفیہ نشاندہی پراسسٹنٹ کمشنر نے گودام پرچھاپہ مارا، ذخیرہ کی گئی9ہزاربوری گندم برآمدکی۔، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے چیکنگ کے دوران کریانہ سٹور سے ذخیرہ کی گئی 800کلوگرام چینی، 1ہزاررکلوگرام گھی،800کلوگرام چاول برآمدکئے اور گودام سیل کردیا،ادھر بہاول پورسے رحیم یارخان گندم سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر 980بوری گندم ضبط کرنے کے بعد ٹرالر ڈرائیورکوٹرالرسمیت کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم میلادی کھرکوخفیہ طور پرنشاندہی کی گئی کہ ٹھل حمزہ کے علاقہ میں واقع گودام میں بڑے پیمانے پرگندم ذخیرہ کی گئی ہے جس پراسسٹنٹ کمشنرنے گودام پرچھاپہ مارکرذخیرہ کی گئی9ہزار بوری گندم برآمدکرکے ضبط کرنے کے بعد گودام کوسیل کردیا۔اسی طرح پرائس کنٹرول مجسٹریٹ وحید اقبال نے پل سنی کے علاقے میں کریانہ سٹور پرچیکنگ کے دوران ذخیرہ کی گئی 800کلوگرام چینی،1ہزاررکلوگرام گھی، 800کلوگرام چاول برآمدکرکے کریانہ سٹورمالک کو ہزاروں روپے مالیت کاجرمانہ عائد کیاہے ۔دوسری طرف محکمہ خوراک نے پابندی کے باوجود ٹرالرکے ذریعے گندم بہاول پورسے رحیم یارخان سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔موٹروے ایم فائیو پر تعینات فوڈانسپکٹررئیس قمر نے خفیہ اطلاع پر ٹرالرکوروک کرچیکنگ کے دوران لوڈ 980بوری گندم جسے ٹرالرڈرائیوررب نواز لعل سونہارہ بہاولپورسے رحیم یارخان منتقل کرنے کیلئے لے جارہاتھا،ضبط کرکے فوڈ سنٹرمنتقل کرنے کے بعد ٹرالرڈرائیوررب نواز کوٹرالرسمیت کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا۔

Leave a Reply