اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے پہلے نیشنل کانگریس میموریل کا دورہ کیا۔ یہ میموریل قومی ثقافتی ورثہ اور شنگھائی کا نمایاں تاریخی مقام تسلیم کیا جاتا ہے۔صدر نے وزیٹر بک میں لکھا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی یادگار کا دورہ میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے ۔یہ تاریخی مقام چین کو عالمی طاقت بنانے میں کمیونسٹ پارٹی کا کردار واضح کرتا ہے ۔صدر مملکت نے کہا کہ آئرن برادرز کے طور پر ہماری دوستی ہر شعبے میں پھلتی پھولتی رہے گی۔صدر نے شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین وُو لی سے ملاقات کی ،صدر مملکت کو شنگھائی الیکٹرک کے پاکستان میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ۔ صدر نے شنگھائی الیکٹرک کو پاکستان کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نظام میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ صدر زرداری نے یقین دہانی کرائی کہ اگر کوئی زیر التوا مسائل ہوئے تو انہیں دوستانہ اور باہمی تعاون کے جذبے کے تحت حل کیا جائے گا۔
صدر زرداری کا شنگھائی میں نیشنل کانگریس میموریل کا دورہ

Leave a Reply