Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایشیا کپ تنازع: اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان ٹیم اور منیجر سے معافی مانگ لی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایشیا کپ تنازع: اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان ٹیم اور منیجر سے معافی مانگ لی

لاہور: ایشیا کپ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے میچ سے قبل پیدا ہونے والی غیریقینی صورتحال ختم ہو گئی، متنازعہ ریفری پر اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان ٹیم اور منیجر سے معافی مانگ لی۔ذرائع کے مطابق متنازع میچ ریفری کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنینشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو دو خطوط لکھے تھے، جس میں پی سی بی نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف کوئی ایکشن نہ لینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا اور کارروائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
پی سی بی کے مؤقف کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی سی سی نے معاملے پر نظرثانی کی، جس کے بعد فریقین کے درمیان مفاہمت ہو گئی۔قبل ازیں، ٹیم ہوٹل میں موجود رہی اور میچ کے حوالے سے حتمی فیصلے کا انتظار کیا جا رہا تھا، تاہم، معاملہ حل ہونے کے بعد کرکٹ بورڈ نے ٹیم کو میدان میں روانگی کا گرین سگنل دے دیا۔ پی سی بی کے مطابق پاکستانی ٹیم ہوٹل سے دوبئی اسٹیڈیم کے لیے روانہ ہو گئی، پاکستان یو اے ای کے درمیان میچ ہوگا، پاکستانی وقت کے مطابق میچ ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *