سرگودھا: ایم این اے شفقت عبا س اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے کوشاں ہے۔ جو لوگ تحریک انصاف کو ختم کرنے کا سوچ رہے ہیں اور کہہ رہے تھے کہ عمران خان دو دن بھی جیل نہیں کاٹے گا اس کو پکڑنے والے اور جھوٹے مقدمات بنانے والے خود پریشان ہیں کہ جس شخص کے حوالہ سے ہم نے جو کچھ سوچا تھا وہ سب الٹ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے ظلم کے سامنے کلمہ حق بلند کرکے ثابت کردیا ہے کہ نہ وہ جھکنے والا ہے نہ بکنے والا ہے ۔اب انشاء اﷲ وہ وقت آنیوالا ہے کہ جو لوگ کہہ رہے تھے کہ عمران خان معافی مانگیں گے اب انہیں معافی مانگنا پڑیگی۔
عمران خان نے جیل کاٹ کر سب کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے ،شفقت عبا س اعوان

Leave a Reply