Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
میچ ریفری کی تبدیلی کا معاملہ: قومی ٹیم کی ہوٹل سے سٹیڈیم روانگی روک دی گئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

میچ ریفری کی تبدیلی کا معاملہ: قومی ٹیم کی ہوٹل سے سٹیڈیم روانگی روک دی گئی

دبئی: ایشیا کپ میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، قومی کرکٹ ٹیم کی ہوٹل سے اسٹیڈیم روانگی روک دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کے کھیلنے کے معاملے پر قائم ڈیڈ لاک ختم ہونے کا امکان ہے، میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معذرت کی صورت میں معاملہ ختم ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق اینڈی پائی کرافٹ کی معذرت پر پاکستان ٹیم آج یو اے ای کے خلاف میچ کھیلنے پر غور کرسکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہوٹل میں رکنے کا کہہ دیا گیا ہے، کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنے کمروں میں جانے کی ہدایت کردی گئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں اعلیٰ سطح پر مشاورت جاری ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، سلمان نصیر، یگر عہدیدار میٹنگ میں موجود ہیں۔پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج دبئی اسٹیڈیم میں میچ شیڈول ہے، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جانا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کے معاملے پر تاحال آئی سی سی کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا، ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریفری تبدیلی کی تصدیق نہ ہوئی توپاکستان ٹیم اسٹیڈیم روانہ نہیں ہوگی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *