Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پنجاب حکومت سیلاب سے نمٹنے کیلئے پوری کوشش کر رہی ہے: گورنر پنجاب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پنجاب حکومت سیلاب سے نمٹنے کیلئے پوری کوشش کر رہی ہے: گورنر پنجاب

پسرور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب سے نمٹنے کیلئے پوری کوشش کر رہی ہے۔دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ سب ادارے اور لوگ مل کر اس بڑے امتحان کا سامنا کر رہے ہیں، قوم کو متحد ہو کر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کرنا ہوگی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کا دورہ چین بہت اہم ہے، چین اور پاکستان کے بھائی چارے کا رشتہ مضبوط ہے، اس تعاون سے ملک ترقی کرے گا اور مشکلات پر قابو پایا جا سکے گا۔سردار سلیم حیدر نے کہا کہ صدر مملکت کے دورہ چین کے مثبت نتائج کی توقع ہے، جو ملک کے لیے فائدہ مند ہوں گے، آصف علی زرداری نے چین کے 14 دورے کیے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ان دوروں کے ثمرات انڈیا پاکستان جنگ میں دیکھے، گوادر پورٹ اور سی پیک ان ہی دوروں کا نتیجہ ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *