Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک بارے حتمی معاہدوں کی منظوری دے دی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک بارے حتمی معاہدوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد: ریکوڈک معاہدوں بارے بڑی پیشرفت، ای سی سی نے حتمی معاہدوں کی منظوری دے دی۔وزارت ریلوے اور ریکوڈک مائننگ کمپنی کے درمیان ریل ڈویلپمنٹ معاہدہ منظور ہو گیا، 390 ملین ڈالر کی برج فنانسنگ سے 1,350 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا۔ریکو ڈک کی معدنیات بلوچستان سے برآمد کرنے کے لیے ریل منصوبہ اہم قرار دیا گیا، وزارت ریلوے کو معاہدوں کی دستاویزات وزارت خزانہ سے شیئر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزارت خزانہ اور ریلوے کو آئندہ سال مارچ تک ای سی سی کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ای سی سی کا اجلاس ہوا، ای سی سی نے ریکو ڈک منصوبے کے حتمی معاہدوں اور مالی وعدوں کی منظوری دی۔اعلامیہ کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے معاہدوں کی سمری ای سی سی اجلاس میں پیش کی گئی، حتمی دستاویزات میں بڑی تبدیلی کی صورت میں دوبارہ ای سی سی سے منظوری لازمی ہوگی۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ریکو ڈک منصوبہ بلوچستان کی معاشی تصویر بدل دے گا، منصوبہ روزگار کے مواقع اور انفراسٹرکچر میں ترقی لائے گا۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ ریکو ڈک سے خطے میں طویل المدتی سماجی و معاشی فوائد حاصل ہوں گے۔اجلاس میں وفاقی وزراء علی پرویز ملک، رانا تنویر حسین، قیصر احمد شیخ، متعلقہ وزارتوں اور ریگولیٹری اداروں کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *