Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
امریکی صدر کے اعزاز میں برطانوی خاندان کا عشائیہ، انگلینڈ سے تعلقات قابل فخر ہیں: ٹرمپ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

امریکی صدر کے اعزاز میں برطانوی خاندان کا عشائیہ، انگلینڈ سے تعلقات قابل فخر ہیں: ٹرمپ

لندن: امریکی صدر ٹرمپ کے اعزاز میں برطانیہ کے شاہی خاندان نے عشائیہ دیا۔شاہ چارلس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خراج تحسین میں کہا امن کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کا عزم قابل قدر ہے، امریکا اور برطانیہ قریبی رشتے دار کی طرح ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا امریکا اور برطانیہ کے تعلقات دہائیوں سے قابل فخر ہیں، برطانیہ کا دورہ میری زندگی کے بڑے اعزازات میں سے ایک ہے، برطانیہ نے دنیا کو میگناکارٹا کی صورت میں ماڈرن پارلیمنٹ کا تصور دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا ایک سال پہلے تک بہت پیچھے تھا مگر اب ایسا نہیں۔امریکی صدر کے شاہی محل ونزر کاسل پہنچنے پر شاہی خاندان نے صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا استقبال کیا۔ٹرمپ نے شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، فوجی تقریب میں طیاروں کا رنگا رنگ فلائی پاسٹ اور رائل فورس کی شاندار پریڈ دیکھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *