Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بتایا گیا کہ کارروائی بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ باردو برآمد ہوا ہے، ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے کارندے دہشت گردی کی مختلف سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ترجمان پاک فوج نے مزید کہا ہے کہ اس علاقے میں موجود دوسرے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینٹائزیشن آپریشن جاری ہے، بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *