Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
محکمہ موسمیات کا بجٹ 4 ارب، 2430 ملازمین، بارش پیشگوئیاں ہمیشہ الٹ : قائمہ کمیٹی میں تنقید – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

محکمہ موسمیات کا بجٹ 4 ارب، 2430 ملازمین، بارش پیشگوئیاں ہمیشہ الٹ : قائمہ کمیٹی میں تنقید

اسلام آبا: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل نے محکمہ موسمیات کے حکام کو غلط پیش گوئیوں پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات کی بارش پیشگوئیاں الٹ ثابت ہوتی ہیں۔جب یہ بارش بتاتے ہیں نہیں ہوتی، جب انکار کرتے ہیں برس پڑتی ہے، کمیٹی کا اجلاس چیئرمین احمد عتیق انور کی زیرِ صدارت ہوا ،اراکین کمیٹی نے غلط پیشگوئیوں پر محکمہ موسمیات پر شدیدتنقید کی ۔میر منور علی نے کہا محکمہ موسمیات کی زیادہ ترخبریں غلط نکل آتی ہیں،ایک بارمحکمہ موسمیات نے 4 دن بارش بتائی مگر ایک قطرہ بارش نہیں ہوئی۔شازیہ مری نے کہا جس دن محکمہ موسمیات کہتا ہے آج بارش نہیں ہوگی اس دن ہوجاتی ہے ، ہم بارش کا سن کر چھتری لیکر نکلتے ہیں تو بارش ہی نہیں ہوتی۔محکمہ موسمیات کی غلط پیشگوئیوں سے عوام کو مشکلات کا سامنا اور ادارے کی ساکھ متاثر ہوتی ہے ۔شازیہ مری نے حکام سے استفسار کیا محکمہ موسمیات کا بجٹ کتنا ہے اور ملازمین کتنے ہیں؟ ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات نے جواب دیا میٹ ڈیپارٹمنٹ کا بجٹ 4 ارب روپے اور ملازمین 2430 ہیں، ہم نے سب اداروں کو بتا دیا تھا کہ تیز بارشیں آئیں گی، ہم نے یہ بھی بتایا تھا کہ ملک میں سیلاب آئیں گے ۔ مگر کسی نے سنجیدہ نہ لیا، چیئرمین قائمہ کمیٹی احمد عتیق انور نے کہا کسی دن محکمہ موسمیات چلتے ہیں اورسسٹم کا جائزہ لے لیتے ہیں، ہم دیکھیں گے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئیاں کیوں نہیں درست ہوتیں۔ یہ بھی دیکھیں گے کہ محکمہ موسمیات کے پاس ٹیکنالوجی کون سی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *