لاہور: ستھرا پنجاب کے ہیروز اب اپنی چھت، اپنا گھرسکیم کے تحت اپنے ذاتی گھر کا خواب حقیقت میں بدل سکیں گے،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے اس سکیم کے بارے میں آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر مرزا ولید بیگ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ورکرز کو با آسانی قرض کے حصول اور گھر کی تعمیر سے متعلق مکمل معلومات فراہم کی گئیں۔پراجیکٹ ڈائریکٹر مرزا ولید بیگ کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب کے 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد ورکرز اپنی چھت، اپنا گھر سکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

Leave a Reply