دبئی:ایشیاکپ کے گروپ مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرے کے دوران کشیدگی کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے واضح کیا ہے کہ وہ اتوار کو بھارت کے خلاف میچ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہم صرف اچھی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں، اگر ہم اچھی کرکٹ کھیلیں، جیسی ہم نے پچھلے چند مہینوں میں کھیلی ہے ، تو میرا خیال ہے ہم کسی بھی ٹیم کے خلاف اچھے کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے خلاف صرف فخر زمان نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے لیکن باقی ٹاپ آرڈر پورے ٹورنامنٹ میں ناکام دکھائی دیا جب کہ اوپنر صائم ایوب مسلسل تینوں میچوں میں صفر پر آؤٹ ہوئے ۔بیٹرز سے متعلق سوال کے جواب میں سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی، ہم نے میچ تو جیت لیا لیکن ہمیں مڈل آرڈر میں اپنی بیٹنگ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ، یہ انتہائی تشویش ناک بات ہے اور اس پر ہمیں کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان ٹورنامنٹ میں تیسری بار بھی مدمقابل ہوسکتی ہیں، اگر دونوں ٹیمیں 28 ستمبر کو ہونے والے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔پاکستان ٹیم کی کارکردگی اب تک ملی جلی اور حیران کن رہی ہے جس کی خاص بات اوپننگ بلے باز کا سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنا اور ٹیم کے اہم ترین بولر کا زیادہ چھکے لگانا ہے ۔ صائم ایوب تین میچز میں ایک بھی رن نہیں بناسکے ہیں تاہم وہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ چھ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ۔دوسری جانب ٹیم کے اہم ترین بولر شاہین آفریدی پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے لگانے والوں میں پہلے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے تین میچز میں چھ چھکوں کی مدد سے 64 رنز سکور کیے ہیں۔
سلمان علی آغا کو مڈل آڈر کی ناقص کارگردگی پر تشویش

Leave a Reply