Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان اور پولینڈ کا زرعی تعاون اور برآمدات بڑھانے پر اتفاق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان اور پولینڈ کا زرعی تعاون اور برآمدات بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے پولینڈ کے سفیر نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک میں زرعی تعاون اور برآمدات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے جانوروں کی صحت، ویٹرنری سائنسز، گوشت کی تجارت اور ڈیری پروڈکشن میں تعاون کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کی تجویز دی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان چاول، آم، تل، کھجور اور الفالفہ بیج برآمد کر رہا ہے، مگر صلاحیت کے مقابلے میں مقدار کم ہے۔ انہوں نے سنگترے، چاول، آم، حیوانی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے اور یورپی معیارات ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں ممالک نے لائیوسٹاک، فوڈ پروسیسنگ، زرعی تحقیق، بایوٹیکنالوجی اور آرگینک فارمنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاپاکستان پہلے ہی پولینڈ کو جانوروں کی آنتیں برآمد کر رہا ہے اور اس تعاون کو پکے گوشت، مرغی اور پروسیسڈ فوڈ تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *