Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایشیا کپ : سپر فور مرحلہ آج، بنگلہ دیش ، سری لنکا مدمقابل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایشیا کپ : سپر فور مرحلہ آج، بنگلہ دیش ، سری لنکا مدمقابل

دبئی: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کی چاروں ٹیمیں فائنل ہوگئیں۔ سپر فور مرحلے کا آغاز آج ہوگا۔ پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔سپر فور مرحلے کا پہلا میچ آج 20 ستمبر کو بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔کل 21 ستمبر کو ہائی وولٹیج ٹاکرے میں پاکستان اور بھارت مدمقابل آئیں گے ۔23 ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔ 24 اور 25 ستمبر کو بنگلہ دیش ٹیم بالترتیب بھارت اور پاکستان کے خلاف میدان میں اترے گی۔سپر فور مرحلے کا آخری میچ 26 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔سپر فور مرحلے میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہنے والی دو ٹیمیں فائنل میں رسائی حاصل کریں گی۔دریں اثنا قومی فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ پاکستانی بیٹرز مشکل کنڈیشنز کا حل ڈھونڈنے لگے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ یہاں کھیلنا آسان نہیں ہے ، امید ہے کہ آنے والے میچز میں ٹاپ آرڈر کھلاڑی ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مصافحہ کے تنازع سے ہمارا کچھ لینا دینا نہیں، یہ بورڈ کا معاملہ ہے ۔واضح رہے کہ 14 ستمبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ میں ٹاس کے دوران بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستانی کپتان سلمان آغا سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔میچ کے بعد بھی بھارتی ٹیم مصافحے کے لیے میدان میں نہ آئی اور ڈریسنگ روم کا دروازہ بند کرلیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *