Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارتی سکھوں کو پاکستان آنے سے روکنے پر پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کا سخت ردعمل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارتی سکھوں کو پاکستان آنے سے روکنے پر پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کا سخت ردعمل

ننکانہ صاحب: بھارتی سکھوں کو پاکستان آنے سے روکنے پر پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں بھارتی فیصلے کے خلاف شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں بھارتی فیصلے کے خلاف متفقہ قرارداد بھی منظور کی گئی۔اس موقع پر رمیش سنگھ اروڑہ نے دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، بھارتی حکومت مذہبی رسومات سے روک کر بنیادی انسانی حقوق پامال کر رہی ہے۔سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ بھارتی حکومت کا اقدام مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری سکھوں کی مذہبی آزادی سلب کرنے پر بھارت کو جوابدہ بنائے۔انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے دنیا بھر کے سکھوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، سکھ برادری کے لیے پاکستان کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنے ہی سکھ شہریوں کو بنیادی حق سے محروم کر رہی ہے، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *