Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جڑواں شہروں میں ٹرین سروس، سی ڈی اے میں اہم اجلاس – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جڑواں شہروں میں ٹرین سروس، سی ڈی اے میں اہم اجلاس

اسلام آباد: اسلام آباد اور راولپنڈی میں جدید اور تیز رفتار ٹرین چلانے میں پیشرفت کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام محمد علی رندھاوا نے کی۔مفاہمتی یادداشت کے مسودے کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس میں ریلوے اور سی ڈی اے کے سینئرافسران نے شرکت کی، یاداشت کے مندرجہ جات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تجویز کردہ روٹ، لے آؤٹ پلان، بہترین بزنس ماڈل اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین کی زیرصدارت ایک اور اجلاس ہوا جس میں پانی کے میٹروں کی تنصیب، نان ریونیو واٹر کو کم کرنے، واٹر پمپس کو انرجی ایفیشنٹ بنانے، سیوریج لائنوں کی مرمت و بحالی اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کو مکمل فعال کرنے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *