کراچی: وفاقی چیمبرکے سرپرست اعلیٰ اورچیئرمین یو بی جی ایس ایم تنویر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کو ملک کی سفارتی اور عسکری تاریخ کا ایک اہم اور تاریخی سنگِ میل قرار دیا ۔اپنے بیان میں ایس ایم تنویر نے کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان کی علاقائی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے بلکہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو ایک نئے اسٹریٹجک دور میں داخل کرتا ہے ۔انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو اس عظیم کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور برادرانہ تعلقات کی اعلیٰ ترین مثال ہے۔
پاک،سعودیہ معاہدہ سفارتی اور عسکری تاریخ کا اہم سنگِ میل ،ایس ایم تنویر

Leave a Reply