Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پرتگال کا بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، کل باضابطہ اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پرتگال کا بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، کل باضابطہ اعلان

لزبن:پرتگال نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا، کل باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا، کینیڈا اور دیگر کئی ملکوں کے بعد پرتگال نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے، پرتگال کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ 21 ستمبر کو فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رواں ماہ ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کئی ممالک فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔پرتگال کے وزیر خارجہ نے رواں ہفتے برطانیہ کے دورے کے دوران کہا تھا کہ ان کا ملک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے تاہم اب وزارت خارجہ کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم سے متعلق اعلان کردیاگیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل فرانس، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور بیلجیئم بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں اور اس کا باقاعدہ اعلان رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں متوقع ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *