اسلام آباد: اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ہفتہ وار بازاروں میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے مؤثر اقدامات، سینئر افسران نے بازاروں کا دورہ کیا۔ ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا اور بازار ڈیوٹی پر مامور ٹریفک افسران کو اپنے فرائض منصبی بہتر طریقے سے سرانجام دینے کے متعلق بریفنگ دی۔ چیف ٹریفک پولیس آفیسر اسلام آباد حمزہ ہمایوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں مختص کردہ پارکنگ ایریاز میں ہی پارک کریں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بازاروں میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے مؤثر اقدامات

Leave a Reply