Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم برطانیہ کا چار روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن سے امریکا کیلئے روانہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم برطانیہ کا چار روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن سے امریکا کیلئے روانہ

لندن: وزیراعظم برطانیہ کا چار روزہ دوہ مکمل کرنے کے بعد لندن سے امریکا کے لیے روانہ ہو گئے جہاں وہ اقوام متحدہ کے 80 ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم امریکا میں اقوام متحدہ کے اہم ترین اجلاس میں شرکت کے علاوہ مسلم رہنماؤں کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی کریں گے، ان کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد دوبارہ لندن واپسی متوقع ہے جہاں وہ اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کی صورتحال پر مبذول کرائیں گے، خاص طور پر غزہ میں جاری انسانی بحران کو اجاگر کریں گے اور فلسطینی عوام کی تکالیف ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات پر زور دیں گے۔وہ علاقائی سلامتی، ماحولیاتی تبدیلی، دہشت گردی، اسلاموفوبیا اور پائیدار ترقی جیسے اہم امور پر بھی پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نیویارک پہنچ چکے ہیں، ان کا شیڈول خاصا مصروف ہے، وہ وزیراعظم کے ساتھ اہم اجلاسوں میں شریک ہونے کے علاوہ متعدد وزارتی و اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں بھی کریں گے اور اپنے ہم منصبوں سے درجن سے زائد دوطرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں۔قبل ازیں شہباز شریف نے دورہ برطانیہ میں طبی معائنہ کرایا، اورسیز کنوینشن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا، انہوں نے لندن میں سرکاری اور نجی ملاقاتیں بھی کیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *