Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
26ویں ترمیم پر فل کورٹ تشکیل کی مصطفیٰ نواز کھوکھر کی درخواست پر اعتراضات عائد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

26ویں ترمیم پر فل کورٹ تشکیل کی مصطفیٰ نواز کھوکھر کی درخواست پر اعتراضات عائد

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ تشکیل کے لیے مصطفیٰ نواز کھوکھر کی جانب سے دائر درخواست پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے اسے واپس کردیا۔عدالتی اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی، تاہم اس میں عوامی اہمیت کے کسی معاملے کی نشاندہی نہیں کی گئی۔اعتراضات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انفرادی شکایت کو 184(3) کے تحت نہیں لایا جا سکتا اور درخواست گزار عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے جب کہ ایک ہی درخواست میں متعدد استدعائیں کی گئی ہیں، جو قابلِ سماعت نہیں۔واضح رہے کہ مصطفی نواز کھوکھر نے اپنی درخواست میں پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے 31 اکتوبر کے فیصلے پر عملدرآمد کی استدعا کی تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *