پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بھائی اور رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈا پور نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈا پور نے اپنے وکیل عدنان علی ایڈووکیٹ کی وساطت سے ایمل ولی کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔نوٹس میں بتایا گیا کہ اے این پی کے مرکزی صدر نے میڈیا گفتگو میں فیصل امین گنڈا پور پر بے بنیاد الزامات لگائے تھے، تمام الزامات جھوٹے، بے بنیاد اور سیاسی بدنیتی پر مبنی ہیں۔
ایم این اے فیصل گنڈا پور نے ایمل ولی خان کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا

Leave a Reply