Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سمندری طوفان رگاسا چین میں داخل، 10 شہروں میں ایمرجنسی نافذ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سمندری طوفان رگاسا چین میں داخل، 10 شہروں میں ایمرجنسی نافذ

بیجنگ: سمندری طوفان رگاسا چین کے صوبے گوانگ ڈونگ سے ٹکرا گیا، 10 شہروں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق طوفان رگاسا کے پیش نظر تعلیمی ادارے اور دفاتر بند کردیئے گئے جبکہ ٹرانسپورٹ ،کاروباری سرگرمیاں اور پروازیں معطل کردی گئی ہیں، شہریوں کوگھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق متاثرہ علاقوں سے 4لاکھ سے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا، چین میں سپر ٹائیفون رگاسا کے پیش نظر سپر مارکیٹس میں کھانے پینے کی اشیا کے شیلف خالی ہوگئے۔دوسری جانب فلپائن کے شمالی حصے میں سپر سمندری طوفان ’’راگاسا‘‘ کے باعث تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کے پیش نظر 10 ہزار سے زائد افراد کو سکولوں اور ایمرجنسی مراکز سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح کے وقت طوفانی ہواؤں کی رفتار 215 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی اور بعض اوقات ان کی رفتار 265 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی اور یہ مغرب کی سمت بابویاں جزائر کی طرف بڑھ رہا ہے۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ انسانی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے باعث طوفان زیادہ طاقتور ہو رہے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *