اسلام آباد: چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود نے کہا ہے کہ بڑے بڑے صوبوں کے ہوتے ہوئے موجودہ سسٹم ٹھیک نہیں ہو سکتا، نظام اتنا بوسیدہ ہوگیا ہے کہ اس میں کام کرنا ممکن نہیں، نئے صوبوں کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔رفاہ یونیورسٹی اسلام آباد میں ایپ سپ کے زیراہتمام آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے سکول نہیں جا پا رہے، جو کہ دنیا میں بہت بڑی تعداد ہے، ایک سروے کے مطابق 70 فیصد ایسے بچے ہیں جو ساتویں کلاس میں ہیں لیکن دوسری جماعت کی کتاب نہیں پڑھ سکتے۔انہوں نے کہا کہ آپ اس ایک فیصد آبادی کا حصہ ہیں جو یونیورسٹی تک پہنچتے ہیں، 44 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، ہم نے اس ملک میں مشکل وقت گزارا اور گزار رہے ہیں، آج ہم نے اپنے آئندہ 20 سالوں پر بات کرنی ہے۔
بڑے صوبوں کے ہوتے ہوئے موجودہ سسٹم ٹھیک نہیں ہوسکتا: میاں عامر محمود

Leave a Reply