اسلام آباد: سربراہ پشتونخواملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں آئین کواصل شکل میں بحال کیا جائے۔وفاقی دارالحکومت میں اسد قیصر،مصطفیٰ نوازکھوکھر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ملک میں میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کواصل شکل میں بحال کیا جائے،جو آدمی ضمیربیچتا ہےاِسے وفادار سمجھا جاتا ہے، شہباز اینڈ کمپنی نے جمہوریت کی تمام جدوجہد پرپانی پھیردیا ہے، بےنظیر شہید کی پارٹی بھی اس گناہ میں شریک ہے۔سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا بیانیہ ووٹ کوعزت دوکا بیانیہ کدھرگیا، شہبازشریف سن لو،عوام کی طاقت سےآپ کی حکومت کوفارغ کریں گے،گلگت سےلیکرسندھ کےشہروں تک عوامی کرفیولگائیں گے۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سوفٹ جمہوری انقلاب کےلیےکمربستہ ائیں،جمہوریت،آئین پریقین رکھنےوالےوکلا ہمارا ساتھ دیں،آئین وقانون کی بالادستی سےہی ملک صحیح سمت چلےگا۔
ملک میں آئین کواصل شکل میں بحال کیا جائے: محمود خان اچکزئی

Leave a Reply