ڈسکہ:ڈسکہ اورگردو نواح میں دودھ، دہی، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا،دودھ فی لٹر 20 روپے اضافہ سے 220 روپے لٹرہو گیا جبکہ دہی کی فی کلو قیمت بھی 20 روپے بڑھا کر 260 روپے مقرر کر دی گئی۔شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا۔ ڈسکہ میں بارشوں اور سیلاب کے باعث جانوروں کے چارے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔پیاز کی سرکاری قیمت 77 روپے فی کلو مقرر ہے لیکن مارکیٹ میں 110 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے ، اسی طرح ٹماٹر 200 روپے ، لہسن 500 روپے ، ادرک 640 روپے اور سبز مرچ 200 روپے فی کلو میں دستیاب ہے ۔ ٹینڈے 400 روپے ، آلو 120 روپے ، کریلا 250 روپے اور پالک 120 روپے فی کلو کی قیمتوں پر مارکیٹ میں فروخت ہو رہے ہیں۔ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے کی کمی آئی ہے جس کے بعد فی کلو قیمت 504 روپے تک پہنچ گئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مہنگے داموں اشیا خورونوش فرو خت کر نے والوں کیخلاف کارروائی کر یں تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے ۔
دودھ،دہی،پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر خود ساختہ اضافہ،شہری پریشان

Leave a Reply