Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سعودی شاہی عدالت نے نئے مفتی اعظم کی تقرری کا اعلان کر دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سعودی شاہی عدالت نے نئے مفتی اعظم کی تقرری کا اعلان کر دیا

ریاض: شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم مقرر کر دیے گئے۔حرمین شریفین کی خبریں نشر کرنے والے میڈیا پیج کے مطابق شاہی عدالت نے سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم اور علماء کی سینئر کونسل کے سربراہ کی تقرری کا اعلان کر دیا ہے۔شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم اور علماء کی سینئر کونسل کے سربراہ مقرر ہوگئے ہیں، یہ فیصلہ 23 ستمبر 2025 کو سابق مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللّٰہ آل الشیخ کے انتقال کے بعد کیا گیا۔شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید 1949 میں البوکریہ میں پیدا ہوئے، 1984 سے کعبہ کے امام کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور اس سے قبل عرفات میں مسجد نمرہ میں خطبہ حج کی امامت کر چکے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *