Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نئی ہاؤسنگ فنانس اسکیم میرا گھر میرا آشیانہ متعارف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نئی ہاؤسنگ فنانس اسکیم میرا گھر میرا آشیانہ متعارف

کراچی:حکومتِ پاکستان نے کم آمدنی اور متوسط طبقے کیلئے گھر کے خواب کو حقیقت بنانے کی غرض سے نئی ہاؤسنگ فنانس اسکیم میرا گھر میرا آشیانہ نام سے اسکیم متعارف کرا دی ہے ۔اس اسکیم کے تحت پہلی بار گھر خریدنے والے شہری مکان، فلیٹ یا پلاٹ کی خریداری اور تعمیر کے لئے آسان شرائط پر قرض حاصل کرسکیں گے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق قرض کی مالیت 20لاکھ روپے سے 35 لاکھ روپے تک ہوگی جبکہ قرض کی مدت زیادہ سے زیادہ 20 سال تک مقرر کی گئی ہے تاہم قرض پر حکومتی سبسڈی 10 سال تک فراہم کی جائے گی۔ سرکلر میں کہا گیا کہ اس سہولت کی فراہمی تمام کمرشل بینکوں،اسلامی بینکوں، ئیکروفنانس بینکوں اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے ذریعے ممکن ہوگی۔ قرض کی پرائسنگ ایک سالہ کائی بورپلس 3 فیصد پر کی جائے گی۔صارفین کیلئے مقررہ شرحِ سود ٹائر ون پر 5 فیصد جبکہ ٹائر ٹو پر 8 فیصد رکھی گئی ہے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق قرض کے حصول کیلئے صارفین پر کوئی پروسیسنگ فیس عائد نہیں کی جائے گی اور نہ ہی قبل از وقت ادائیگی پرکوئی جرمانہ ہوگا ۔اسکیم سے استفادہ کرنے والے صرف وہ شہری ہوں گے جو پہلی مرتبہ اپنا ذاتی گھر خرید رہے ہیں اور جن کے نام پر پہلے سے کوئی رہائشی یونٹ رجسٹرڈ نہیں ہے ۔ماہرین معاشیات کے مطابق یہ اسکیم کم آمدنی والے طبقے کورہائشی سہولت فراہم کرنے اور ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *