Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم، دو نئے ریکارڈ بن گئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم، دو نئے ریکارڈ بن گئے

کراچی:حکومت کاتوانائی کے گردشی قرضوں کو کم کرنے کامعاہدہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر اوراسٹاک سرمایہ کاروں کو نہال کرگیا ۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز 100 انڈیکس مسلسل چار ٹریڈنگ سیشن میں تیزی سے چار ہزار سے زائد پوائنٹس پلس ہوگیا ۔ بینچ مارک 100 انڈیکس ٹریڈنگ کا آغاز 612 پوائنٹس اضافے سے 1لاکھ 58 ہزار 850 پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے ہوا ،اسکے بعد دوران ٹریڈنگ 100انڈیکس نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور اپنے ہی سابقہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ، 100انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوکر ریکارڈ سطح پربند ہوا ۔یوں انڈیکس نے آج بھی دو نئے ریکارڈ قائم کئے ۔ 100 انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 1300 پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار 1 لاکھ 59 ہزار 537 پوائنٹس کی ریکارڈ حد تک ٹریڈ ہوا ۔دن بھر اسٹاک سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رہا جسکے باعث 100 انڈیکس ایک بار بھی ریڈ زون میں داخل نہیں ہوا ۔میوچل فنڈز ، انشورنس کمپنیوں اور مقامی سرمایہ کاروں کی بدولت بینکنگ ،سیمنٹ ، آئل اینڈ گیس ، ریفائنری ، آٹو اور فارما کمپنیوں کے شیئرز کابول بالا رہا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس1043 پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار 1 لاکھ 59 ہزار 280 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پربند ہوا۔اس دوران سرمایہ کاروں کو 76ارب کا منافع ہوا ۔مجموعی طور پر 486 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 208 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ اور 237میں کمی اور41 میں استحکام رہا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *