Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارت سے جنگ جیتنے کے باوجود تنازعات کا پُرامن حل چاہتے ہیں: وزیراعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارت سے جنگ جیتنے کے باوجود تنازعات کا پُرامن حل چاہتے ہیں: وزیراعظم

نیویارک:وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارت سے جنگ جیتنے کے باوجود تنازعات کا پُرامن حل چاہتے ہیں۔امریکہ کے دارالحکومت نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں قرآن پاک کی آیت کریمہ کے آغاز سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نےمشکل ترین حالات میں اقوام متحدہ کی قیادت کی۔اُنہوں نے کہا کہ دنیا میں انسانی بحران بڑھتےجا رہے ہیں،دہشت گردی دنیا کےلیےایک سنگین خطرہ بن چکی ہے،گمراہ کن پروپیگنڈا اورجعلی خبروں نےاعتماد کومتزلزل کردیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی بڑا چیلنج ہے جو ہماری بقا کوخطرے میں ڈال رہی ہے، بھارت سیاسی گیم کھیل رہا ہے، دنیا بھر میں تنازعات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں، پہلگام واقعہ کو سیاسی طور پر استعمال کیا گیا۔شہبازشریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں حالیہ جنگ میں پاکستان نے اپنے دشمنوں کی جارحیت کا بھر پور جواب دیا، پاک فضائیہ نے پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے 7 طیارے گرائے، بھارت یہ تاریخی جواب ہمیشہ یاد رکھے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *