Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ممکن ہے قطر حملے نے پاک سعودیہ معاہدے کے مذاکرات کے عمل کو تیز کیا: خواجہ آصف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ممکن ہے قطر حملے نے پاک سعودیہ معاہدے کے مذاکرات کے عمل کو تیز کیا: خواجہ آصف

اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ممکن ہے قطر حملے نے پاک سعودی معاہدے کے مذاکرات کے عمل کو تیز کیا۔امریکی صحافی کوانٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان دفاعی تعلقات طویل ہیں، سعودی عرب کےساتھ دفاعی معاہدے کو قطر حملے کا ردعمل نہیں کہہ سکتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کی دفاعی معاہدے پربات چیت ایک عرصےسےجاری تھی، ہوسکتا ہےکہ قطر حملے نے اِس معاہدے کے لیے بات چیت کے عمل کو تیز کیا ہو۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ابھی بھی ہماری افواج سعودی عرب کی سرزمین پر موجود ہیں، اِس ڈیل سے دفاعی تعلقات کو باقاعدہ معاہدے کی شکل دی ہے، ہیروشیما اور ناگاساکی کے بعد کوئی بھی ایٹمی طاقت ہتھیار استعمال کرنے کے حق میں نہیں۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہماری جمہوریت بہترین نہیں لیکن ہم اِس کی بہتری کہ راہ پر گامزن ہیں۔واضح رہے رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی حالیہ سعودی عرب کے دوران محمد بن سلمان سے ملاقات میں رہنماؤں نے سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ، معاہدہ دونوں ممالک کی سلامتی بڑھانے اور امن کے حصول کےلیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتاہے، معاہدے کے مطابق کسی بھی ایک ملک پر جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *