Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نیتن یاہو کا جنرل اسمبلی سے خطاب آج، مسلم ممالک بائیکاٹ کریں گے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نیتن یاہو کا جنرل اسمبلی سے خطاب آج، مسلم ممالک بائیکاٹ کریں گے

نیو یارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے آج اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو خطاب کریں گے جس پر عرب اور مسلم ممالک تقریر کا بائیکاٹ کر دیں گے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے دوران عرب اور مسلم ممالک کے مندوب اسمبلی ہال سے اٹھ کر چلے جائیں گے۔واضح رہے کہ نیتن یاہو نے گریٹر اسرائیل منصوبے کی بات کی تھی جسے مسلم ممالک کے رہنماوں نے عرب ممالک کی سلامتی اور علاقائی استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقاریر کے آج دو سیشن ہیں جن میں سے پہلے سیشن میں پندرہ سپیکر خطاب کریں گے جبکہ دوسرے سیشن میں 10 سپیکر ہوں گے۔
پہلے سیشن میں اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے فوراً بعد یعنی دوسرے سپیکر وزیراعظم شہبازشریف ہیں اور وزیراعظم پاکستان کی تقریر کے موقع پر تمام مسلم،عرب رہنما واپس جنرل اسمبلی آئیں گے۔آج تقریر کرنے والے تیسرے رہنما چین وزیراعظم لی چیانگ ہیں اور یہ بات یقینی ہے کہ ان کی تقریر سننے کے لیے جنرل اسمبلی میں پاکستان سمیت مسلم اور عرب رہ نماوں کی بڑی تعداد موجود ہوگی۔بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کا خطاب بھی آج ہی ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *