Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان اور روسی افواج کی مشترکہ مشق ’دروزبا VIII 15‘ سے جاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان اور روسی افواج کی مشترکہ مشق ’دروزبا VIII 15‘ سے جاری

راولپنڈی : پاک فوج اور روسی فوج کے درمیان مشترکہ مشق’دروزبا VIII 15‘ سے 27 ستمبر تک انسدادِ دہشتگردی کے شعبے میں جاری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کی جانب سے تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چیف آف جنرل سٹاف تھے، جبکہ روسی سینئر عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ مشق کے دوران دونوں ممالک کے فوجیوں نے پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کا مظاہرہ کیا، مشق کا مقصد انسدادِ دہشتگردی آپریشنز میں ڈرون وار فیئر، شہری علاقوں میں لڑائی، اور بارودی سرنگوں و دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات کے تدارک جیسے پہلوؤں پر مہارت میں اضافہ کرنا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشق نہ صرف دونوں ممالک کی افواج کو جدید حربی مہارتوں میں نکھار فراہم کر رہی ہے بلکہ پاکستان اور روس کے تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ بھی بن رہی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *