Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخی بلندیوں پر، ایک لاکھ 62 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخی بلندیوں پر، ایک لاکھ 62 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

کراچی:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ پر ریکارڈ قائم ہونے لگے، ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 62 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 2700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 153 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔تاہم کاروباری کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2976 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 62 ہزار 257 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1043 پوائنٹس اضافے سے پہلی بار ایک لاکھ 59 ہزار 280 پوائنٹس کی ریکارڈ حد پر بند ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ سیمنٹ، کمرشل بینک، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، او ایم سیز، بجلی پیدا کرنے والے ادارے اور ریفائنریز میں بھرپور خریداری دیکھی گئی، ماری، حبکو، اے آر ایل، اوجی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل اور پی ایس او بھی مثبت زون میں دکھائی دیئے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری اور حکومتی محنت سے سٹاک ایکسچینج میں بلندیوں کی نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے، ہنڈرڈ انڈیکس کا بلند ترین سطح پر پہنچنا کاروباری برادری کے حکومتی پالیسیوں میں اعتماد کا مظہر ہے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے، معاشی ترقی کا سفر تیزی سے جاری رہے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *